جنوبی افریقہ نے بھارت کو ایونٹ سے باہر دھکیل دیا ، پاکستان سیمی فائنل میں

india vs south africa

india vs south africa

کولمبو( جیو ڈیسک ) جنوبی افریقہ اور بھارت کے درمیان میچ کے سترہویں اوور کی پانچویں گیند پر جب جنوبی افریقہ کے بیٹسمین پیٹرسن نے بالاجی کی گیند پر ایک رن لیا تو اسکے ساتھ ہی پاکستان ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقہ کو 122رنز بنانا تھے ۔ جس کے باعث بھارت کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات ختم ہو گئے۔

اب پاکستان کا جمعرات کو پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا سے مقابلہ ہوگا جبکہ دوسرا سیمی فائنل آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان جمعہ کو کھیلا جائے گا۔

ادھر پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کی خبر سنتے ہی ملک بھر میں جشن منانے کا سلسلہ جاری ہے اور لوگ سڑکوں پر نکل کر اپنی خوشیوں کا اظہار کررہے ہیں۔