جنوبی افریقہ 275 رنز پر ڈیکلیئر ، پاکستان کو جیت کیلیئے 480 رنز کا ہدف

Johanesburg Test

Johanesburg Test

جوہانسبرگ (جیوڈیسک) پاکستان کیخلاف جوہانسبرگ ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم نے دو سو پچھتر رنز پر اپنی اننگرز ڈیکلیئر کر دی ہے اور پاکستان کو جیتنے کے لیئے چار سو اسی رنز کا ہدف دیا ہے۔

اب سے کچھ دیر قبل تک پاکستان کیخلاف جنوبی افریقہ نے تین وکٹوں پر دو سو پچھتر رنز بنا کر اننگز ڈیکلیئر کر دی ہے۔ اے بی ڈی ویلئرز نے کیرئیر کی پندرہویں سنچری بنا لی ہے۔ گزشتہ روز کے اختتام تک میزبان سائیڈ نے تین وکٹوں پر دو سو سات رنز بنائے تھے۔ گریم اسمتھ باون رنز پر آؤٹ ہوئے ایلویرو پیٹرسن ستائیس اور جاک کیلس سات رنز بنا سکے۔ عمر گل نے دو وکٹیں جب کہ سعید اجمل نے ایک وکٹ حاصل کی ہے۔

اس سے قبل پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں اپنے کم ترین ٹیسٹ اسکور انچاس رنز پر آؤٹ ہوئی تھی۔ جنوبی افریقہ نے پہلی اننگز میں دو سو ترپن رنز اسکورکیے تھے۔