ویمنز ورلڈ کپ : پاکستان کا نیوزی لینڈ کوجیت کیلئے105رنز کا ہدف

Pakistan New & Zealand

Pakistan New & Zealand

آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے گروپ بی میں شامل پاکستان نے نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے ایک سو پانچ رنز کا ہدف دیا ہے۔

کٹک میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان ویمنز ٹیم کی کپتان ثنا میر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کافیصلہ کیا جو انکی ٹیم کیلئے درست ثابت نہ ہوسکا۔کھلاڑیوں نے غلط شاٹس کھیلتے ہوئے جلد وکٹیں گنوائیں۔ پوری ٹیم ایک سو چار رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ اسماویہ اقبال بائیس، بسمہ معروف بیس، قانیتا جلیل چودہ رنز بناسکیں۔ نیوزی لینڈ کیلئے رچل کینڈی نے چار، نکول بران اور لوسی ڈولن نے دو،دو وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں نیوزی لینڈ ویمنز ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان یہ چوتھا مقابلہ ہے۔ اس سے قبل کھیلے گئے تینوں میچز میں پاکستان کو نیوزی لینڈ نے شکست دی ہے۔