جنوبی وزیرستان: امریکی جاسوس طیارہ گر کر تباہ

drone

drone

جنوبی وزیرستان میں کے علاقے مکین میں امریکی جاسوس گر کر تباہ ہو گیا ،تحریک طالبان کا دعوی ہے کہ طیارہ انہوں نے مار گرایا جبکہ سیکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ طیارہ فنی خرابی کے باعث گرا ۔
ذرائع کے مطابق مکین کے علاقے سانگڑ میں امریکی جاسوس طیارے کا ملبہ سیکیورٹی فورسز نے اپنے قبضے میں لے لیا ۔ یاد رہے کہ اس علاقے میں کشیدگی کے باعث زیادہ تر عام شہری دیگر جگہوں پرنقل مکانی کر چکے ہیں اور زیادہ تر طالبان یا سیکیورٹی فورسز ہی یہاں موجود رہتی ہیں ۔