جنوبی پنجاب کا صوبہ کسی مخدوم کی مرضی سے نہیں بنے گا، چودھری نثار

Chaudhry Nisar

Chaudhry Nisar

اسلام آباد (جیوڈیسک)قائد حزب اختلاف چودھری نثار نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کا صوبہ کسی مخدوم کی مرضی سے نہیں بنے گا۔

پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی دو صوبوں کی قرار داد منظور کرچکی اس پر عمل کے لیے تیار ہیں۔انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ق لیگ جنوبی پنجاب کے صوبوں کو الیکشن میں ایشو بنانا چاہتے ہیں۔پیپلز پارٹی کے طاہر القادری کے ساتھ مذاکرات مک مکا کا نتیجہ ہیں۔

انھوں نے کہا کہ دوتہائی اکثریت کے بغیر صوبے نہیں بنیں گے۔اسمبلیاں اکٹھی تحلیل کرنے کی کنجی صرف مسلم لیگ ن کے پاس ہے۔الیکشن کو طویل کرنے پر تحفظات ہیں۔صرف وفاق نہیں تمام صوبوں کے لیے دو نام دیں گے۔