ہریانہ : سابق وزیر اعلی کو بیٹے سمیت کرپشن پر 10 سال قید

Om Prakash Chautala

Om Prakash Chautala

بھارت(جیوڈیسک) بھارت کی ریاست ہریانہ کے سابق وزیر اعلی اوم پرکاش چوتالہ اور ان کے بیٹے کو کرپشن کے الزم میں دس سال کی سزا سنا دی گئی۔

سابق وزیراعلی اوم پرکاش چوتالہ اور ان کے بیٹے پر اساتذہ کی بھرتیوں میں کرپشن کا الزام تھا۔نئی دہلی کی عدالت میں کیس کی سماعت کے دوران چوتالہ کے بیٹے اجے موجود تھے۔

اجے کو تہاڑ جیل میں رکھا جائے گا۔ سابق وزیراعلی اوم پرکاش دلی کے ہسپتال میں داخل ہیں سزا کے خلاف چوتالہ کے حامیوں کی بڑی تعداد نے تفتیشی ادارے سی بی آئی کے خلاف نعرے بازی کی۔