جنوبی کوریا نے پاکستانی عوام کے لیے ویب سائٹ لانچ کردی

pak korea

pak korea

جنوبی کوریا کے سفارتانہ نے پاکستانی عوام بالخصوص تاجر برادری کو بہتر سہولتیں فراہم کرنے کے لئے ویب سائٹ لانچ کردی ہے، جس سے پاکستان اور کوریا کے درمیان دو طرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے میں مدد ملے گی۔
سفارتخانہ کے ترجمان کے مطابق ویب سائٹ کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن شیئرنگ میں بہتری اور پاکستان اور کوریا کے درمیان ای کامرس کی سہولتوں میں اضافہ کا سبب بنے گی، ویب سائٹ پر پاکستان کے ساتھ تجارت میں دلچسپی رکھنے والی کمپنیوں کا ڈیٹا بھی فراہم کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ ویب سائٹ پر کوریا میں کام کرنے والی ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ ایجنسیز کے بارے میں بھی معلومات، ٹریڈ اینڈ کامرس کے بارے میں ڈیٹا اوردنیا میں کام کرنے والی بڑی کورین کمپنیوں کے علاوہ پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والی کورین کمپنیوں کے بارے میں بھی تمام تر معلومات فراہم کی گئی ہیں۔
ویب سائٹ پر کوریا کی تاریخ، ثقافت اور زندگی کے دیگرشعبوں کے بارے میں دلچسپ معلومات کے علاوہ کوریا میں تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند طلبا اور تاجر بارادری کے لئے ویزہ کے حصول کے طریقہ کار کے بارے میں بھی تفصیلات فراہم کی گئی ہیں۔