جنوبی کوریا کو آم کی برآمد شروع کردی گئی

mango

mango

کراچی : (جیو ڈیسک) جنوبی کوریا کے معائنہ کاروں نے کراچی میں ہاٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس کا دورہ کرکے پاکستان میں آم کو بیماری سے محفوظ بنانے کے عمل پر اطمینان کا اظہار کردیا ہے۔ فروٹ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چئیرمین وحید احمد نے بتا یا کہ جنوبی کوریا کو آم کی برآمد رواں سیزن ہی شروع کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آم کی پہلی شپمنٹ جنوبی کوریا روانہ کردی گئی ہے اور بڑی مارکیٹ ہونے کی وجہ سے وہاں باآسانی ایک سے ڈیڑھ ڈالر فی کلو قیمت پر آم برآمد کیا جاسکتا ہے۔ وحید احمد نے کہاجنوبی کوریا میں آم کی شمنٹ باآسانی دو سے تین ہفتون میں پہنچ جاتی ہے اور اگلے تین سالوں میں پاکستانی آم کی کھپت پندرہ ہزار ٹن تک پہنچائی جاسکتی ہے۔