کراچی اسٹاک ایکسچینج نے اٹھارہ کمپنیوں کو ڈی لسٹ کردیا

kse front

kse front

کراچی : (جیو ڈیسک) کراچی اسٹاک ایکسچینج نے کمپنیز قواعد کی خلاف ورزی کرنے والی اٹھارہ کمپنیز کو ڈی لسٹ کردیا ہے۔ کے ایس ای اعلامیہ کے مطابق ان کمپنیز کو سالانہ عمومی اجلاس کی عدم انعقاد، ایکسچینج فیس کی عدم ادائیگی، سی ڈی سی سے عدم رجسٹریشن پر ڈیفالٹ کاونٹر پر رکھا گیا تھا اور کئی بار ایکسچینج نے ان کمپنیزڈی لسٹنگ کی وجوہات کو ختم کرنے سمیت مینارٹی شیئرز ہولڈرز سے شیئرز خرید کر رضاکارانہ ڈی لسٹنگ کا موقع بھی فراہم کیا گیا۔

ڈی لسٹنگ کے بعد ان تمام کمپنیز کے خلاف مذید کارروئی کے لئے تمام ڈی لسٹ کمپنیز کے تفصیلات ریگولیٹر ادارے سیکیورٹی ایکسچینج کمیشن کو ارسال کردی گئی ہیں۔