یوٹیلیٹی اسٹورز کیلئے ڈھائی ارب کا رمضان ریلیف پیکیج منظور

utility stores

utility stores

اسلام آباد : (جیو ڈیسک) ماہ رمضان میں دال ، چینی اور تیل سمیت دیگر سستی اشیاء کی فراہمی کیلئے حکومت نے یوٹیلٹی اسٹورز پر بازار سے کم نرخ پر مختلف اشیاء کی فراہمی کے لیے ڈھائی ارب روپے کے پیکیج کی منظوری دے دی۔

اسلام آباد میں ہونے والے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں حکومت نے پیکیج پیکج کی مظوری دی۔ پیکیج کے مطابق آٹا،خوردنی تیل وگھی،دال چناومسور، سفیدچنا، بیسن،چاول،شربت،چائے،دودھ سستے ہونگے۔ یوٹیلیٹی اسٹورز کے حکام کا کہنا ہے کہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں فی کلو 6 سے10روپے کمی کی تجویز بھی دی گئی ہے جبکہ یوٹیلیٹی اسٹورزپردیگر 800 تک آئٹمزکی قیمت میں بھی کمی کی جائیگی۔