قادر پور گیس فیلڈ مرمت کیلئے 10 دن بند رہیگی

qadirpur gas field

qadirpur gas field

قادر پور : (جیو ڈیسک) قادر پور گیس فیلڈ تیرہ جولائی سے تئیس جولائی تک سالانہ مرمت کے لئے بند رہے گی. وزارت پیڑولیم اور قدرتی وسائل کے زرائع کے مطابق قادر پور گیس فیلڈ کو سالانہ مرمت کے لئے دس دن کے لئے بند کیا جائے گا جس کے باعث سوئی نادرن گیس کمپنی کو گیس کی فراہمی میں ستر ایم ایم سی ایف ڈی کمی آئے گی ۔

قادر پور گیس فیلڈ ، ایس این جی پی ایل کو چار سو ساٹھ ملین مکعب فیٹ گیس فراہم کرتی ہے ۔ اس کمی کے بعد پنجاب اور خیبر پختون خواہ میں صنعتوں اور دیگر شعبوں لئے گیس کی لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں مزید اضافہ ہوگا ۔ حکومت کی جانب سے پاور سیکٹر کو ترجیحی دیئے جانے کے باعث ایس این جی پی ایل کے سسٹم میں موجود چار فرٹیلائرز پلانٹس کو پہلے سے ہی گیس کی فراہمی منقطع ہے۔