جنیفر لوپز پہلی بار ہانگ کانگ میں آواز کا جادو جگا رہی ہیں

Jennifer Lopez

Jennifer Lopez

ہانگ کانگ(جیوڈیسک)امریکی گلوکارہ جنیفر لوپز پہلی بار ہانگ کانگ میں آواز کا جادو جگا رہی ہیں۔ مداحوں کا خوشی سے براحال، کنسرٹ میں جھوم جھوم اٹھے۔ جنیفر لوپز پہنچی ہیں ہانک کانگ ان کی گائیکی کے چینی دیوانے ہوئے ہیں۔انہیں تھا شدت سے انتظار اپنی پسندیدہ گلوکارہ کا۔

کونسرٹ کے لئے منتظر شائقین کا تھا خوشی سے براحال ، بچے بڑے سب ہی دیوانے ہوئے ہیں جنیفر کے۔جونہی جنیفر نے اسٹیج پر قدم رکھا مداحوں نے پرجوش استقبال کیا۔خوبصورت لائیٹ اور میوزک کے ساتھ گائیکی اور ڈانس نے کمال کردیا۔ پھر تو شائقین جھوم جھوم اٹھے۔جنیفر نے اپنے گانوں کیساتھ ڈانس کرکے محظوظ کیا۔

اداکارہ اور گلوکارہ جنیفر لوپز کا رواں سال ورلڈ ٹور بیحد کامیاب رہا۔انھوں نے یورپ ، سائوتھ امریکا اور ایشیا میں اپنا سر بکھرایا۔وہ جہاں جاتیں رہیں لوگ ان کے گانے گنگناتے رہے۔