عامر خان کی فلم تلاش سے ریلیز سے قبل ہی 135کروڑ کا بزنس

Movie Talaash

Movie Talaash

ممبئی(جیوڈیسک) عامر کی مشہور فلم تلاش آج باکس آفس پر دھوم مچانے کو تیار ہیلیکن یہ فلم ریلیز سے پہلے ہی 135 کروڑ روپے کی آمدنی کر چکی ہے۔

تلاش کے سیٹلائٹ رائٹس تقریبا 40 کروڑ میں فروخت ہو چکے ہیں۔ریلائنس نے فلم کے تھیٹر رائٹس تقریبا 90 کروڑ روپے میں خریدے ہیں۔اس کے علاوہ ہوم ویڈیو، میوزک اور دیگر رائٹس سے اس فلم نے تقریبا 5 کروڑ روپے کی آمدنی حاصل کر لی ہے۔ بھارت سمیت مختلف ممالک میں فلم کی ایڈوانس بکنگ کانٹر پانچ دن پہلے کھل گئے، اب دیکھنا یہ ہے کہ فلم دو ارب روپے کا ہدف پورا کرنے میں کتنے دن لے گی۔