جوائنٹ سیکریٹری وزارتِ مذہبی امور کو توہینِ عدالت کیس میں معافی

high cour lahore

high cour lahore

لاہور : (جیو ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے جوائنٹ سیکریٹری وزارتِ مذہبی امور حاجی شیر علی کو توہینِ عدالت کیس میں معافی دے دی ۔

لاہور ہائیکورٹ کے روبروحاجی شیر علی نے غیر مشروط معافی مانگی اور عدالت کو یقین دلایا کہ وہ زندگی بھر آئندہ ایسی حرکت نہیں کریں گے، جس پرعدالت نے جوائنٹ سیکریٹری کو دیا گیا شوکاز نوٹس واپس لے لیا۔

واضح رہے کہ حاجی شیر علی نے حج کوٹہ کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس پر جانبداری کا الزام عائد کیا تھا۔