فورٹ عباس: 4 پاکستانی، بھارتی حدود میں داخل ہوگئے

pakistan india border

pakistan india border

فورٹ عباس : (جیو ڈیسک) فورٹ عباس میں بارڈر لائن دیکھنے کی خواہش میں تین خواتین سمیت چار افراد بھارت کی حدود میں داخل ہوگئے،انڈین فورسز نے پکڑکر پاکستان کے حوالے کردیا۔

فورٹ عباس میں پاک بھارت سرحد پر گل ناظم پوائنٹ کے قریب محمد فیصل، فرزانہ بی بی، ردا مصطفی اور صائمہ ندیم بارڈر دیکھتے ہوئے بھارتی حدود میں داخل ہوگئے جہاں بارڈر سیکورٹی فورسز نے انہیں پکڑ لیا۔

پاک رینجرز کے بھارتی سیکورٹی فورسز سے مذاکرات کے بعد چاروں افراد کو رینجرز کے حوالے کردیا گیا۔ تھانہ فورٹ عباس میں بارڈر انٹری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔