مستونگ میں فائرنگ سے تین افراد ہلاک

mastung

mastung

کوئٹہ : (جیو ڈیسک) مستونگ میں فائرنگ کے دو واقعات میں تین افراد ہلاک ہو گئے۔ پولیس کے مطابق ضلع مستونگ میں دو گروہوں میں دیرینہ دشمنی کے نتیجے میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہوگئے، جبکہ فائرنگ کا دوسرا واقعہ بھی مستونگ میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے ایک مقامی اسکول ٹیچر پر اندھادھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگئے، دونوں واقعات کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔