جولین اسانج نوبل امن انعام کے مستحق

Julian Assange

Julian Assange

وکی لیکس(جیوڈیسک)وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کے بارے میں بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ وہ دوہزار بارہ کے نوبل امن انعام کے مستحق ہیں۔

سابق کمپیوٹر ہیکر جولین اسانج نے دو ہزار دس میں ہزاروں کی تعداد میں عراق اور افغانستان سے متعلق امریکا کے خفیہ اور حساس مراسلات اور ویڈیو فلمز کو جاری کر کے شہرت حاصل کی۔

اسانج کو لیکس کے بعد تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ انہیں سڈنی پیس فاونڈیشن کی جانب سے دوہزار گیارہ میں ایوارڈ سے نوازا گیا۔ جولین اسانج کو خواتین سے زیادتی کے مقدمے میں سوئیڈن حوالگی کا سامنا ہے جس سے بچنے کے لئے وہ لندن میں ایکواڈورکے سفارت خانے میں مقیم ہیں اور ایکواڈور میں سیاسی پناہ حاصل کرنے کے خواہشمند ہیں۔