برطانیہ کا بھارت کی سالانہ امداد میں کٹوتی پر غور

Britain Aid

Britain Aid

برطانیہ (جیوڈیسک) برطانیہ نے بھارت کو فراہم کی جانے والی امداد میں کٹوتی پر غور شروع کر دیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی سیکرٹری ڈویلپمنٹ جسٹن گریننگ نے بتایا کہ بھارت کو فراہم کی جانے والی سالانہ معاشی امداد میں ایک ارب پانڈ کی کٹوتی کا منصوبہ زیر غور ہے۔

تاہم انہوں نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ برطانیہ کو ترقی پذیر ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑھانا ہوں گے بجائے اس کے کہ اس کے امداد میں کٹوتی کے ذریعے ان کے ہاتھ پاؤں کاٹے جائیں۔ ہیمں ایسے ممالک کے ساتھ تجارتی حجم کو بڑھا کر اپنی کرنسی کی اہمیت بڑھانا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس سلسلہ میں بھارتی حکومت کے ساتھ ہیں۔