یونان کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھیں گے : انجیلا مرکیل

Angela Merkel

Angela Merkel

یونان (جیوڈیسک) جرمن چانسلر انجیلا مرکیل نے یونان کو بھرپور تعاون کی یقین دیہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ ایتھنز نے قرض کے معاملے سے نمٹنے کے حوالے سے بڑے پیمانے پر پیش رفت کی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یونان کے دورے کے موقع پر وزیراعظم انٹونیس سے ملاقات کے بعد صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے انجیلا مرکیل نے کہا کہ یونان نے قرض کے معاملے سے نمٹنے کیلئے کافی حد تک پیش رفت کی ہے تاہم ابھی اس سلسلے میں مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم یونان کے ساتھ تمام معاملات میں بھرپور تعاون جاری رکھیں گے۔