جولین اسانج کا 2013 میں آسٹریلیا سے سینٹ الیکشن لڑنے کا اعلان

Julian assange

Julian assange

آسٹریلیا(جیوڈیسک) وکی لیکس کے بانی جولین اسانج نے دو ہزار تیرہ میں آسٹریلیا میں سینٹ الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا۔

وکی لیکس کے بانی جولین اسانچ کا کہنا ہے کہ وہ اگلے سال وکی لیکس کے نام سے سیاسی جماعت کی تشکیل دیں گے اور آسٹریلیا میں سینٹ الیکشن میں حصہ لیں گے۔

ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ آسٹر یلیا میں بہت سے نامور لوگ ان کی پارٹی میں شمولیت کے لئے تیار ہیں اور یہ پارٹی وکی لیکس کے مقصد کو بھی آگے بڑھائے گی۔ ان کاکہنا تھا امریکی فوجی افسر اور مبینہ طور پر وکی لیکس کی معلومات فراہم کرنے والے بریڈلی میننگ کا کورٹ مارشل ہونے سے تہلکہ خیز معلومات سامنے آئیں گی۔