لاہور : امریکا پاکستانی معیشت کی بہتری کے لئے مدد فراہم کر رہا ہے، نینا ماریا فائٹ

Nina Maria Fite Lahore

Nina Maria Fite Lahore

لاہور (جیوڈیسک) امریکی قونصل جنرل نینا ماریا فائٹ کا کہنا ہے کہ ان کی حکومت پاکستان کی معیشت کی بہتری کے لئے ہر ممکن مدد فراہم کر رہی ہے۔ ایوان صنعت و تجارت لاہور کے دفتر کے دورے کے موقع پر نینا ماریا فائٹ کا کہنا تھا کہ 3 ہزار 5 سو پاکستانی مصنوعات اب بھی امریکی منڈیوں میں ڈیوٹی فری بھیجنے کی اجازت ہے جس سے سینکڑوں تاجر زر مبادلہ کما رہے ہیں۔

جبکہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان سالانہ تجارت کا حجم چار ارب ڈالر ہے جو آئندہ سالوں میں بڑھے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت کی کوشش ہے کہ پاکستان میں نوجوانوں اور خواتین کے لئے نوکریوں کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا کرنے کے بارے پروگرام چلائے جائیں۔