جولین اسانج کی والدہ ایکواڈور پہنچ گئیں

julian assange

julian assange

ایکواڈور (جیوڈیسک) وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کی والدہ ایکواڈور پہنچ گئیں۔ کیٹو میں ایکواڈور کے وزیر خارجہ سے ملاقات میں بیٹے کے لیے سیاسی پناہ کی درخواست کی۔ جولین اسانج نے انیس جون سے لندن میں ایکواڈور کے سفارت خانے میں پناہ لے رکھی ہے، جہاں انھوں نے سیاسی پناہ کی درخواست بھی دے دی ہے۔

جولین کی والدہ نے ایکواڈور کے وزیر خارجہ سے ملاقات میں درخواست کی کہ ان کے بیٹے کی جانب سے داخل کی گئی سیاسی پناہ کی درخواست قبول کرلی جائے۔ خفیہ دستاویزات کی اشاعت سے مشہور ہونے والی ویب سائٹ وکی لیکس کے مالک جولین اسانج کو سوئیڈن کی عدالت میں جنسی جرائم کے حوالے سے مقدمات کا سامنا ہے۔ جولین اسانج کو خدشہ ہے کہ انھیں سوئیڈن حکام امریکا کے حوالے کردیں گے جہاں ان کی جان کو خطرہ ہو سکتا ہے۔