امریکہ کی جانب سے ایران پر نئی پابندیاں عائد

iran nuclear plant

iran nuclear plant

امریکا(جیوڈیسک)امریکا نے ایران کے توانائی کے شعبے اور مالیاتی کمپنیوں کے خلاف مزید معاشی پابندیاں عائد کردی ہیں۔ غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق صدر اوباما نے پابندیوں سے متعلق ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ ایران کے ایٹمی پروگرام کا سفارتی حل چاہتا ہے لیکن اگر ایران اپنی بین الاقوامی ذمہ داریاں پوری نہیں کرتا تو امریکہ اور اس کے اتحادی ایران پر مزید پابندیاں عائد کرسکتے ہیں۔

نئی پابندیوں کے تحت ان کمپنیوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی جو ایران کی نیشنل آئل کمپنی، نفتیران انٹر ٹریڈ کمپنی یا ایران کے سینٹرل بینک کے ساتھ کسی قسم کا کاروبار کرتی ہیں۔