جونئیر ایشیا کپ: پاکستان جنوبی کوریا کو ہرا کر فائنل میں

pakistan hockey

pakistan hockey

ملاکا : (جیو ڈیسک) پاکستان جونئیر ہاکی ٹیم نے جنوبی کوریا کو ایک کے مقابلے میں چھ گول سے شکست دے کر ایشیا کپ کے فائنل میں جگہ بنالی۔ ملائیشیا کی شہر ملاکا میں کھیلے جانے والے ایونٹ کے سیمی فائنل میں، پاکستان نے محمد دلبر کی ہیٹرک کی بدولت پہلے ہاف میں تین صفر کی برتری حاصل کرلی۔

محمد دلبر نے گیارویں ، تیرویں اور پندرویں منٹ میں یکے بعد دیگرے تین بار گیند کو جال میں پہنچایا۔ دوسرے ہاف میں بھی قومی ٹیم نے جارحانہ کھیل جاری رکھا اور مزید تین گول کرکے چھ ایک سے میچ اپنے نام کرلیا۔ جونئیر ایشیا کپ کے فائنل میں اتوار کو قومی ٹیم کا مقابلہ میزبان ملائیشیا سے ہوگا۔