روس میں 28 سال بعد شطرنج کی عالمی چیمپئین شپ شروع

Moscow Chess

Moscow Chess

روس : (جیو ڈیسک) روس میں 28 سال بعد شطرنج کی عالمی چیمپئین شپ شروع ہو گئی۔ روس کے دارالحکومت ماسکو میں 28 سال بعد شروع ہونیوالی ورلڈ شطرنج مقابلے میں بھارت کے چیپمئین ویسواناتھن آنند اور اسرائیل کے بورس گلفنڈ جمعہ کو ایک دوسرے کے مدمقابل ہونگے۔

ورلڈ چس ٹائٹل کا منی پرائز 1.5 ملین ڈالر ہے۔ روس میں شطرنج کا آخری عالمی مقابلہ 1985 میں ہوا تھا۔ حالیہ مقابلوں کا فائنل 30 مئی کو ہو گا جبکہ اس ٹائٹل کیلئے شطرنج کے 12 مقابلے کھیلے جا رہے ہیں۔