جونئیر ہاکی ایشیا کپ، پاکستان نے سری لنکا کو 0-14 سے ہرا دیا

pak hockey

pak hockey

مالاکا: (جیو ڈیسک) جونئیر ہاکی ایشیا کپ کے آخری راؤنڈ میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو صفر کے مقابلے میں چودہ گول سے ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی اور جونیئر ورلڈ کپ کے لئے بھی کوالیفائی کر لیا۔

ملائیشیا کے شہر مالاکا میں جاری جونئیر ہاکی ٹورنامنٹ کے گروپ بی سے پاکستان نے سرفہرست رہ کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی ہے۔ تجربہ کار قومی جونئیر ہاکی ٹیم کیخلاف سری لنکن ٹیم کوئی گول اسکور نہ کر سکی۔ جارحانہ حکمت عملی اپناتے ہوئے پاکستان نے حریف سائیڈ کے گول پوسٹ پر حملے جاری رکھے اور پہلے ہاف میں آٹھ صفر سے برتری قائم کی۔

دوسرے ہاف میں بھی پاکستان نے مزید چھ گول کرکے باآسانی فتح سمیٹی۔ کپتان عمر بھٹہ نے چار،محمد توثیق نے تین، علی شان،محمد دلبر نے دو دو،جعفر ، رضوان اور عرفان نے ایک ایک گول اسکورکیا۔ نو مئی کو شیڈول سیمی فائنل میں پاکستان کا ٹکراؤ کوریا سے ہوگا۔