ڈیرہ غازی خان الیکشن: ق لیگ اور ن لیگ کے امیدوار کامیاب

elelction

elelction

ڈیرہ غازی خان : (جیو ڈیسک)ڈیرہ غازی خان میں پنجاب اسمبلی کی دو نشستوں پر ضمنی انتخابات کے لییووٹنگ ہوئی۔ غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق ایک نشست مسلم لیگ ق اور دوسری مسلم لیگ ن کے امیدوار نے جیت لی۔ڈیرہ غازی خان: پنجاب اسمبلی کے حلقے،243 ،245 میں ضمنی الیکشن پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی جوشام 5 بجے تک جاری رہی۔ مختلف پولنگ اسٹیشنز پر ناخوشگوار واقعات پیش آئے سیاسی کارکنوں کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی جس سے پولنگ متاثر ہوئی۔

حلقہ 245 سے جعلی خاتون پولنگ ایجنٹ کو بھی گرفتار کیا گیا۔ پولیس کی بھاری نفری کے باوجود اسلحہ کی نمائش ہوتی رہی۔ پی پی 243 سے مسلم لیگ ن کے حسام الدین کھوسہ کامیاب دوسرے نمبر پر آزاد امیدوار امتیاز لغاری رہے۔ پی پی 245سے مسلم لیگ ق کے امیدوار محمد خان لغاری کامیاب ہوگئے۔