جونیئر ایشیا کپ: قومی جونیئرہاکی ٹیم کے تربیتی کیمپ کا اعلان

Azlan Shah Hockey

Azlan Shah Hockey

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ساتویں جونیئر ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے لئے قومی جونیئر ہاکی ٹیم کے تربیتی کیمپ کا اعلان کر دیا ہے۔ قومی جونیئر ہاکی ٹیم کے تربیتی کیمپ کا آغاز بیس فروری سے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں ہو گا۔ جس کے لئے قومی سلیکشن کمیٹی نے تیئیس کھلاڑیوں کو مدعو کیا ہے۔

کیمپ میں شامل کھلاڑیوں میں علی حیدر، وسیم عباس، محمد خالد، علیم بلال، ذوہیب اشرف، ایم بلال خان، فہد خان، ایوب علی، محمد دلبر، ارسلان قادر، علی رضا، مدثر علی، حافظ رضوان، عبدالقیوم ڈوگرشامل ہیں۔ ٹیم مینیجر اور ہیڈ کوچ رانا مجاہد علی ہوں گے جبکہ دانش کلیم، احمد عالم اور انجم سعید معاون کوچز ہیں۔