سہ فریقی ون ڈے سیریز: آج آسٹریلیا اور سری لنکا مدمقابل

Sri lanka

Sri lanka

سہ فریقی ون ڈے سیریز میں آج جمعہ کو سڈنی میں آسٹریلیا اور سری لنکا کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی۔ سیریز میں بھارت دس پوائنٹس کیساتھ سر فہرست ہے۔ آسٹریلیا کے نو اور سری لنکا کے دو پوائنٹس ہیں۔

زخمی مائیکل کلارک کی غیر موجودگی میں آسٹریلیا کی قیادت ایک بار پھر رکی پونٹنگ کریں گے۔ مائیک ہسی اور بین ہلفن ہاس کی واپسی یقینی ہے، ڈین کرسچن کی جگہ مچل مارش کو بھی موقع دیاجاسکتاہے۔

بھارت کیخلاف گذشتہ میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد ٹائی کرکے سری لنکانے دو قیمتی پوائنٹس حاصل کرلئے۔ لیکن فائنل کی دوڑ میں شامل رہنے کیلئے انہیں فتح حاصل کرنا ہوگی۔ سڈنی میں سری لنکا نے دو اسپنرز کیساتھ میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا ہے۔