جونیئر ایشیا کپ کیلئے قومی انڈر 19 ٹیم کا اعلان

under 19

under 19

لاہور: (جیو ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ملائشیا میں کھیلے جانے والے جونیئر ایشا کپ کے لیے سولہ رکنی قومی انڈر نائیٹین ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔ ٹیم کی قیادت بابر اعظم کریں گے۔

اے سی سی انڈر نائینٹین ایشیا کپ اکیس جون یکم جولائی تک ملائشیا میں کھیلا جائے گا۔ سولہ رکنی قومی جونیئر ٹیم میں بابراعظم، سمیع اسلم، امام الحق، عمر وحید، عزیز اللہ، میر حمزہ، احسان عادل، سلمان آفریدی، محمد نواز، سید فراز علی، اختر وحید، ضیاالحق، شاہد الیاس، عثمان قادر، سید سعد علی اور جاہد شوکت علی شامل ہیں۔ پاکستان انڈر نائینٹین ٹیم کے منیجر ہارون رشید جبکہ کوچ صبیح اظہر ہونگے۔