پی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ کا آغاز آٹھ جون سے اسلام آباد میں ہوگا

PCB

PCB

اسلام آباد : (جیو ڈیسک) ملک بھر سے سترہ سے پچیس سال تک عمر کے کرکٹرز منتخب کرنے کے لئے ٹیلنٹ ہنٹ کے سلسلے کا آغاز آٹھ جون سے اسلام آباد میں کیا جارہا ہے۔ ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق ٹیسٹ کرکٹر سرفراز نواز کا کہنا تھا کہ ان سمیت جاوید میانداد، عبدالقادر اور وسیم باری کھلاڑیوں کا مختلف کیٹیگرریز میں انتخاب کریں گے۔

سولہ ریجنز سے مجموعی طور پر ساٹھ کھلاڑی منتخب کر کے انہیں چار ہفتے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ٹریننگ دی جائے گی۔ سرفراز نواز کے مطابق ٹرائلز کے دوران کھلاڑیوں کو گراؤنڈ تک لانے کے لئے پی سی بی ٹرانسپورٹ کی سہولت بھی مہیا کرے گا۔