جوہانسبرگ ٹیسٹ:جنوبی افریقی ٹیم کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ فیصلہ

Pakistan South Africa

Pakistan South Africa

جوہانسبرگ(جیوڈیسک)پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلے ٹیسٹ کے دوران جنوبی افریقی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستانی کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ پہلے سیشن کے دوران وکٹ میں فاسٹ بائولرز کے لیے کافی مدد ہے۔انھوں نے کہا کہ حریف ٹیم کو کم سے کم سکور پر آئوٹ کرنے کی کوشش کریں گے۔

پاکستنانی ٹیم میں شامل کھلاڑیوں میں محمد حفیظ،ناصر جمشید،اظہر علی،یونس خان،مصباح الحق،اسد شفیق،سرفراز احمد،عمر گل،سعید اجمل،جنید خان اور راحت علی شامل ہیں۔گریم سمتھ اپنے ٹیسٹ کیرئیر کا 100واں میچ کھیل رہے ہیں۔

جنوبی افریقی ٹیم میں گریم سمتھ،پیٹرسن،ہاشم عاملہ،کیلس،اے بی ڈویلیز،پلیسز،ڈی ایلگر،فلینڈر،آر جے پیٹرسن،ڈیل سٹن اور مورکل شامل ہیں۔