جوہانسبرگ ٹیسٹ : پاکستان آج 6 رنز کے اسکور سے دوبارہ اننگز شروع کریگا

Pakistan South Africa Test Match

Pakistan South Africa Test Match

جوہانسبرگ(جیوڈیسک) جوہانسبرگ میں ہونے والے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کے کھیل میں پاکستان آج 6 رنز کے اسکور سے دوبارہ اننگز شروع کریگا۔ جوہانسبرگ ٹیسٹ کے پہلے دن کا کھیل ختم ہونے تک پاکستان نے بغیر کسی نقصان کے 6  رنز بنائے تھے، جبکہ میزبان ٹیم جنوبی افریقا 253  رنز بنا کر آٹ ہوگئی تھی۔ جوہانسبرگ کے وانڈررز اسٹیڈیم میں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

اوپنرز اسمتھ اور پیٹرسن نے پہلی وکٹ کیلئے 46  رنز بنائے، پھر وکٹیں گرنے کا سلسلہ شروع ہوا، ہاشم آملہ اور یاک کیلس نے ساتھ افریقا کی بیٹنگ لائن کو سہارا دیا اور اسکور 125 تک پہنچایا۔ کیلس 50  اور آملہ 37 رنز بناکر آٹ ہو گئے، 135 پر 4 وکٹ گرنے کے بعد ڈی ویلیئرز اور ڈو پلیسس نے کمانڈ سنبھالی۔

پلیسس 41 اور ڈی ویلیئرز 31  رنز بناکر آٹ ہوئے۔ ان کے بعد تو جنوبی افریقا کا کوئی بھی بیٹسمین وکٹ پر نہ ٹھہر سکا اور پوری ٹیم 253  رنز بناکر آٹ ہوگئی۔ پاکستان کی جانب سے محمد حفیظ نے صرف 16 رنز کے بدلے 4  وکٹیں حاصل کیں، عمر گل اور جنید خان نے 2 ،2 جبکہ یونس خان نے ایک کھلاڑی کو آٹ کیا۔ پہلے دن کا کھیل ختم ہونے تک پاکستان نے بغیر کسی نقصان کے 6  رنز بنالئے تھے۔ محمد حفیظ 6  اور ناصر جمشید بغیر کوئی رن بنائے کریز پر موجود ہیں۔