جوہری پلانٹس کی بندش ناممکن،کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا: بھارت

manmohan singh

manmohan singh

بھارت : (جیو ڈیسک) بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ نے کہا ہے کہ جوہری پاور پلانٹ بند کرنے کا کوئی آپریشن زیرغور نہیں جبکہ ایٹمی پلانٹ کی حفاظت پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیاجائیگا۔

لوک سبھا اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہمارے لئے متبادل توانائی کے ذرائع کے حصول کا آپشن تو کھلا ہے تاہم یہ ممکن نہیں کہ بھارت اپنے ایٹمی پاور پلانٹ بند کردے چونکہ ہم نے فوکو شیما حادثے کے بعد اپنے تمام پاور پلانٹ کا ازسرنو معائنہ کرایا اور اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ تمام پاور پلانٹ محفوظ ہیں اور آئندہ بھی ان کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے۔