امریکہ : امریکی سفید فام اقلیت بننے کے قریب،سیاہ فام کی شرح ایک فیصد

america

america

امریکہ : (جیو ڈیسک)امریکہ میں سفید فام شہریوں کے مقابلے میں تارکین وطن امریکیوں کے بچوں کی تعداد اس قدر بڑھ گئی ہے کہ آئندہ نسل میں تارکین وطن کے مقابلے میں سفید فام اقلیت میں چلے جائیں گے۔

گزشتہ سال کی خانہ شماری کے مطابق آئندہ چند برسوں میں امریکہ میں آباد دیگر ممالک سے آکر آباد ہونے والے مختلف قوموں کے افراد کی تعداد امریکہ میں سفید فام لوگوں سے زیادہ ہو جائے گی جس کی وجہ تارکین کے بچوں کی شرح پیدائش کا غیر معمولی حد تک بڑھ جانا ہے۔ محمکہ شماریات کے مطابق تارکین وطن کے بچوں کی تعداد میں اسی شرح سے اضافہ جاری رہا تو 2040 میں امریکی سفید فام اقلیت بن جائیں گے۔امریکہ میں ہسپانوی اور ایشائی اقوام میں اضافے کی شرح دو فیصد ہو گئی ہے جبکہ سیاہ فام کی شرح ایک فیصد پر برقرار ہے۔