فلوریڈا : ماں نے 4 بچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی

killing

killing

امریکہ : (جیو ڈیسک)امریکی ریاست فلوریڈا میں ماں نے گھر میں چار بچوں کو قتل کرکے خود کشی کرلی۔فلوریڈا کے علاقے بریورڈ کاؤنٹی میں خاتون نے فائرنگ کرکے اپنے چار بچوں کو قتل کر دیا اور اس کے بعد خود کو گولی مار کر اپنی جان لے لی۔اہل علاقہ نے فائرنگ کی آواز سننے پر پولیس کو اطلاع کی جس نے موقع پر پہنچ کر لاشیں قبضے میں لے لیں۔

پولیس کو واقعے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں تاہم خاتون کا شوہر چند ماہ قبل اپنی بیوی بچوں کو چھوڑ چکا تھا۔