جیا بچن کو راجیا سبھا میں ریکھا کے ساتھ بیٹھنا منظور نہیں

Rekha Jaya Bachchan

Rekha Jaya Bachchan

نئی دہلی: (جیو ڈیسک) جیا بچن اور ریکھا، ایک چھت تلے ، لیکن جیا بچن کا مطالبہ ہے کہ سیٹیں دور دور ہونی چاہئیں، رسی جل گئی پر بل نہیں گیا، سلسلہ کا سلسلہ ختم نہ ہو سکا، نفرت کی چنگاری آج بھی جیا بچن کے دل میں جل رہی ہے، جب ہی تو وہ آج بھی ریکھا کو اپنے برابر برداشت نہیں کر سکتیں، پھر چاہے وہ گھریلو زندگی ہو یا پھر پارلیمنٹ کی سیٹ، سننے میں آیا کہ ریکھا کو ملنے والی ہے ایوان کی سیٹ نمبر 99 جب کہ جیا کی ہے سیٹ نمبر 91 ، اب اگر پارلیمنٹ کی کارروائی ٹیلی وژن پر دکھائی جاتی تو ریکھا اور جیا نظر آتیں ایک ساتھ۔ ایسا تو جیا کو منظور نہیں، اس لیے انہوں نے درخواست دیدی کہ اب انہیں سیٹ نمبر 143 الاٹ کر دی جائے۔ سچ ہی کہتے ہیں کہ محبت اور نفرت وہ جذبے ہیں جو عمر گزرنے کے ساتھ ساتھ کم نہیں بلکہ اور بڑھ جاتے ہیں ۔