حاجی ناصر محمود کی گزشتہ روزصدرتاجر اتحاد چیئرمین مسلم لیگ ن کنجاہ شہزادہ طاہر یوسف کی رہائشگاہ آمد

کنجاہ(محمد بلال احمد بٹ)سابق ایم پی اے ، جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن حاجی ناصر محمود گزشتہ روز صدر تاجر اتحاد چیئرمین مسلم لیگ ن کنجاہ شہزادہ طاہر یوسف کی رہائشگاہ پر آئے۔ ان کے ہمراہ سٹی صدرمسلم لیگ ن گجرات ثناء اللہ بٹ بھی تھے۔شہزادہ طاہر یوسف ، صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ بارسلونا شہزادہ عثمان طاہر،شہزادہ حمیر طاہر نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

اس موقع پر مسلم لیگی عہدیداران اور کارکنوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ حاجی ناصر محمود نے شہزادہ طاہر یوسف سے علاقائی سیاست اور کنجاہ کی تعمیر و ترقی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے کارکن ہماری پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں اور کنجاہ کے مسلم لیگی عہدیداران اور کارکن جس محنت اور لگن کے ساتھ پارٹی کے لئے کام کر رہے ہیں انشاء اللہ آئندہ الیکشن میں کنجاہ مسلم لیگ (ن) کا گڑھ ثابت ہو گا۔