کنجاہ : تین ڈاکووں نے 23 سالہ نوجوان سے موٹر سائیکل چھین لیا مذحمت کرنے پر اسے گولیاں مار کر شدید زخمی کر دیا

تفصیلات کے مطابق بانیاں کا رہائشی 23سالہ نوجوان مبشر حسین ولد محمد حیات موٹر سائیکل پر اپنے گاوں جا رہا تھا کہ راستے میں ناگریانوالہ درس کے قریب تین مسلح ڈاکووں نے اس سے موٹر سائیکل چھین لی اور مذحمت کرنے پر اسے فائرنگ کر کے شدیدزخمی کر دیا۔ نوجوان کوCMHکھاریاں داخل کرا دیا گیا۔ جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔