حافظ سعید کا بھارت کو پسندیدہ ملک قرار دینے کیخلاف مارچ کا اعلان

Hafiz Saeed

Hafiz Saeed

لاہور (جیوڈیسک)جماعت الدعوتہ کے امیر حافظ محمد سعید کا کہنا ہے کہ پاکستانی قوم بھارت کو پسندیدہ ملک کا درجہ دینے کے ناپسندیدہ فیصلے کو کسی صورت قبول کرنے کو تیار نہیں ہے ،سولہ دسمبر کو مال روڈ سے واہگہ تک دفاع پاکستان کارواں کا انعقاد کیا جائے گا۔

لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ محمد سعید کا کہنا تھا کہ بھارت کو پسندیدہ ترین ملک قرار دینے کے خلاف مسجد شہدا سے واہگہ تک دفاع پاکستان مارچ کا انعقاد کیا جائے گا ، جس میں ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد واہگہ کی طرف مارچ کریں گے ۔ اس موقع پر مولانا سمیع الحق ، سید منور حسن ، جنرل ر حمید گل ، مولانا احمد لدھیانوی اور دیگر رہنما بھی ہمراہ ہونگے ۔ مارچ کیلئے تین ہزار سے زائد رضا کار سیکیورٹی دیں گے۔

حافظ سعید نے اپیل کی ہے کہ قوم 1965 کا جذبہ لے کر گھروں سے نکلے اور مارچ میں بھرپور شرکت کر کے بھارت ،امریکہ اور ان کے اتحادیوں کو پیغام دے کہ قوم بھارت کو ناپسند کرتی ہے۔