کراچی : پرتشدد واقعات میں دو پولیس اہلکار جاں بحق

Karachi Police

Karachi Police

کراچی(جیوڈیسک)کراچی میں مختلف واقعات میں ایک پولیس اہلکار سمیت دو افراد کی لاشیں ملی ہیں جبکہ گزشتہ روز زخمی ہونی والا ایک پولیس اہلکار دم توڑ گیا۔

شہر قائد میں سی آئی ڈی پولیس کے دو اہلکار خرم اور سہیل گزشتہ روز لاپتہ ہوگئے تھے۔ ان میں سے سہیل کی لاش سپارکو روڈ بلدیہ ٹاون سے ملی ہے۔دوسرا اہلکار خرم ابھی تک لاپتہ ہے۔ پولیس کے مطابق خرم کی موٹر سائیکل بھی سہیل کی لاش کے قریب سے ملی ہے۔ دونوں اہلکار سعید آباد کے رہائشی تھے۔

دو روز پہلے سٹی کورٹ پولیس کا اہلکار آرام باغ کے علاقے میں ڈاکوں سے مقابلے کے دوران زخمی ہوگیا تھا جو اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاکر دم  توڑ گیا ۔گارڈن تھانے کے علاقے دھوبی گھاٹ سے ایک لاش ملی ہے جس کی شناخت نہیں ہوسکی۔