حافظ سعید کوجیل کی سلاخوں کے پیچھے دیکھنا چاہتے ہیں، کیمرون منٹر

cameron

cameron

پاکستان : (جیو ڈیسک)پاکستان میں امریکی سفیر کیمرون منٹرنے کہا ہے کہ وزیراعظم کی موجودہ حیثیت کے حوالے سے کوئی بھی آئینی تبدیلی پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے۔ حافظ سعید کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے دیکھنا چاہتے ہیں ۔ سلالہ حملے پر افسوس ہے۔ امریکی سفیرنے کہاکہ وزیراعظم کی موجودہ حیثیت کے حوالے سے کوئی بھی آئینی تبدیلی پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے۔ امید کرتے ہیں پاکستان جو بھی اقدام اٹھائے گا وہ آئینی حدود کے اندر ہوگا ایک جمہوری اور مضبوط پاکستان امریکا کی فتح ہے۔

امریکی سفیر نے کہا سلالہ واقعہ محض ایک حادثہ تھا، حملہ ارادی طورپر نہیں کیا گیا۔ امریکا کو اس پر افسوس ہے۔ کیمرون منٹرنے کہا امریکا محسوس کرتا ہے حافظ سعید ممبئی حملوں کی منصوبہ بندی میں ملوث ہیں۔ ریوارڈ فارجسٹس پروگرام کے تحت حافظ سعید کے لیے اعلان کیا گیا یہ ان کے سرکی قیمت نہیں۔ امریکا حافظ سعید کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے دیکھنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاچن سے متعلق جنرل کیانی کے بیان پر حوصلہ ملا ہے۔ اگر پاکستان ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر عمل کرنا چاہتا ہے تو یہ اس کی مرضی ہے۔