حالات مشکل زرور ہیں لیکن گھبرانے اور مایوسی کی ضرورت نہیں،نواز شریف

nawaz sharif

nawaz sharif

جدہ مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کا کہنا ہے کہ ملک اس وقت اگرچہ مشکل حالات سے گزر رہا ہے لیکن گھبرانے اور مایوس ہونے کی ضرورت نہیں۔جدہ میں پاکستانیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ قوموں کی زندگی میں مشکلات اور چیلنجز آتے رہتے ہیں قوم انشااللہ متحد ہو کر نہ صرف ان مشکلات پر قابو پا لے گی بلکہ ترقی اور خوشحالی کی منزل بھی حاصل کر لے گی۔ پاکستان کی بہادرقوم ایسی مشکلات کا سامنا کرنا جانتی ہے۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ سب مل کر پاکستان کو ان مشکلات سے ضرور باہر نکال لیں گے۔ تمام مکاتب فکر کے علما اور اہل وطن ملکی استحکام اور ترقی کیلئے خصوصی دعائیں کریں۔