حجاج کی واپسی،قومی ایئر لائن کا حج آپریشن شروع ہوگیا

PIA Hajj flights

PIA Hajj flights

حج کی سعادت حاصل کرنے والے حجاج کرام کی واپسی کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ نجی ایئر لائن کی پہلی پرواز حجاج کرام کو وطن واپس لے کر لاہور پہنچ گئی۔ حج سے واپسی پر حجاج کرام نے ار آر وائی نیوز سے بات کرتے ہوئے قیام اور سفری سہولتوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

وطن واپسی پر حجاج کرام کے اہل خانہ نے ان کا پرتپاک استقبال کیا، قومی ایئر لائن کی پہلی پروازجدہ سے پانچ سو حاجیوں کو لے کر آج رات بارہ بجے پشاور ایئرپورٹ پہنچے گی،جدہ سے قومی ایئر لائن کی کراچی کے لئے پہلی پروازبدھ کے صبح چار بج کر چالیس منٹ پر پہنچے گی۔ لاہور میں بدھ کی صبح ساڑھے آٹھ بجے پہنچیحجاج وطن واپس لوٹیں گے۔ کوئٹہ کیلئے قومی ایئر لائن کے حج آپریشن کی پرواز بدھ کی دوپہر ایک بج کر تیس منٹ پر پہنچے گی۔