حج کرپشن کیس:سابق وزیر مذہبی امور حامد سعید کاظمی ضمانت پر رہا

hamid saeed kazmi

hamid saeed kazmi

راولپنڈیسابق وفاقی وزیر مذہبی امور سید حامد سعید کاظمی کو پیر کی شام ضمانت پر رہا کردیا گیا ۔واضح رہے کہ انھیں حج کرپشن کیس میں 19 اپریل 2011کو گرفتار کیا گیا تھا، ان پر 2010کے سال میں حج کے موقع پر کرپشن کے الزامات لگے تھے۔پیر کو انکی ضمانت کی منظوری کے بعد انھیں ایف آئی اے کی سب جیل سے رہا کیا گیا ۔رہائی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حامد سعید کاظمی نے کہا کہ انھیں صرف عدالت سے رہا نہیں ہونا بلکہ عوام کی عدالت سے بھی رہا ہو نا ہے۔انھوں نے کہا کہ مجھ پر الزام لگانے والوں کے پاس ثبوت کیاتھا جوانھوں نے مجھ پر ایسا الزام عائد کیا،وہ اپنے اوپر عائد ان الزامات کو غلط ثابت کرینگے۔