حریت کانفرنس کے آزاد کشمیر آنے والے وفد کی تقریبات محدود ہونے سے آزاد کشمیر کے عوام کے اندر احساس محرومی پایا جاتا ہے ، توصیف جرال

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) حریت کانفرنس کے آزادکشمیر آنے والے وفد کی تقریبات محدود ہونے سے آزاد کشمیر کے عوام کے اندر احساس محرومی پایا جاتا ہے حریت وفد کی صرف حکومتی زعما ء اور امن پسند افراد سے ملاقات تحریک آذادی کشمیر کیخلاف سازش ہے آزادکشمیر کے عوام سے نہ ملنا قابل افسوس ہے ان خیالات کا اظہار جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے راہنماء توصیف جرال ایڈووکیٹ نے اپنے ایک بیان میں کیا۔

انہوں نے کہاکہ اگر مقبوضہ کشمیر سے آنے والے حریت وفد نے صرف حکومتی ایوانوں میں ملاقاتوں کیلئے آنا تھا تو اس سے بہتر تھا کہ وہ کسی بیرون ملک آزادکشمیر حکومت کے زعماء کو بلا کر مل لیتے لیکن افسوس ہے کہ اپنوں نے صر ف حکومتی زعماء سے ملاقاتیں کیں اور کسی بھی کشمیری عوامی وفد سے ملاقات نہیں کی جو قابل افسوس بات ہے۔