22دسمبر کو بھمبر آمد پر سینئر وزیر حکومت چوہدری محمد یاسین کا پیپلزپارٹی کے جیالے بھرپور استقبال کرینگے

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) 22دسمبر کو بھمبر آمد پر سینئر وزیر حکومت چوہدری محمد یاسین کا پیپلزپارٹی کے جیالے بھرپور استقبال کرینگے ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی سٹی بھمبر کے صدر چوہدری سعید خادم ایڈووکیٹ ،تحصیل بھمبر کے چیف آرگنائزر چوہدری شکیل احمد آف مکہال نے کیا۔

انہوں نے کہا کہ 22دسمبر کو پیپلزپارٹی بھمبر کے جیالے سینئر وزیر حکومت و وزیر بلدیات چوہدری محمد یاسین کے کشمیر پریس کلب بھمبر کی تقریب حلف برداری میں آمد پر سیرلہ کے مقام پر انکا فقید المثال استقبال کرینگے سینئر وزیر کو سیرلہ سے گاڑیوں کے ایک بڑے جلوس کیساتھ بھمبر لایا جائیگا انہوں نے کہاکہ سیرلہ کے مقام پر سینئر وزیر چوہدری محمد یاسین کا شاندار استقبال کرکے ثابت کرینگے کہ بھمبر چوہدری محمد یاسین کے چاہنے والوں کا گڑھ ہے۔