کشمیر پریس کلب بھمبر کی تقریب حلف برداری کمیونٹی ہال کی بجائے ہیون پیلس ہوٹل میں 22دسمبرکو منعقد ہو گی

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) کشمیر پریس کلب بھمبر کی تقریب حلف برداری کمیونٹی ہال کی بجائے ہیون پیلس ہوٹل میں 22دسمبرکو منعقد ہو گی تقریب کے مہمان خصوصی سینئر وزیر حکومت چوہدری محمد یاسین ہونگے۔

تفصیلات کیمطابق کشمیر پریس کلب بھمبر کے نومنتخب عہدیداران برائے سال 2012-2014کی تقریب حلف برداری 22دسمبر بروز ہفتہ دن 3بجے ہیون پیلس ہوٹل بھمبرمیں منعقد ہو گی تقریب کے مہمان خصوصی سینئر وزیر حکومت و وزیر بلدیات چوہدری محمد یاسین ہونگے جبکہ تقریب کی صدارت سابق صدر ریاست راجہ ذوالقرنین خان کرینگے۔