حساس اداروں نے ضلع بھر کے صحافیوں کی معلومات اکٹھی کرنا شروع کر دیں

گجرات (جی پی آئی) حساس اداروں نے ضلع بھر کے صحافیوں کی معلومات اکٹھی کرنا شروع کر دیں ، تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت کی مشترکہ حکمت عملی کے تحت حساس اداروں نے ضلع گجرات سے تعلق رکھنے والے شعبہ صحافت سے منسلک تمام صحافیوں کے بارے میں معلومات اکٹھی کرنا شروع کر دی ہیں ، جبکہ ان کے موبائل نمبرز ، ای میل ایڈریس ، جن اداروں سے وابستہ ہیں ، کتنے عرصہ سے وابستہ ہیں ، ذاتی اور خاندانی حیثیت سمیت مختلف حساس معلومات بھی اکٹھی کی جارہی ہیں۔

حساس اداروں سے تعلق رکھنے والے تمام حفیہ ایجنسیاں اپنے اپنے طور پر معلومات اکٹھی کر کے اپنے اداروں کو بھجوائیں گیں۔