حسین ہارون کو نگراں وزیراعظم بنایا جانا قومی مفاد میںہے جی کیو ایم

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار نے کہا ہے کہ حسین ہارون اقوام متحدہ میں پاکستان کے مفادات کا تحفظ کرنے والے وہ دانشمند  محب وطن  دیانتدار اور جرأتمند انسان ہیں جن کی زندگی کا محور و مرکز پاکستان کا ترقی و سلامتی اور عوام پاکستان کو ریلیف فراہم کرکے انہیں آسودگی و خوشحالی کی فراہمی ہے۔

اسلئے حسین ہارون غیرجانبدار نگراں وزیراعظم کیلئے موزوں ترین شخصیت ہیں کیونکہ ان کی قیادت میں قائم ہونے والی نگراں حکومت حقیقی معنوں میں غیر جانبدار ‘ شفاف ‘ منصفانہ انتخابات کے انعقاد میں الیکشن کمیشن کی بہترین معاون ثابت ہوگی اور نگراں دور حکومت میں وطن عزیز کو بہت انداز سے چلاتے ہوئے عوام و پاکستان کے مفادات کا تحفظ کریگی۔

گجراتی سرکار نے کہا کہ ہم اپوزیشن  حکومت اور اتحادی جماعتوں کے شکر گزار ہیں جنہوں نے گجراتی قومی موومنٹ کی جانب سے تین ماہ قبل نگراں وزیراعظم کیلئے پیش کئے گئے حسین ہارون کے نام پر اتفاق رائے پیدا کرکے غیر جانبدار نگراں حکومت کے قیام اور شفاف انتخابات کی جانب مثبت قدم بڑھایا ہے۔